یوم آزادی: مسلح افواج کا قائداعظمؒ، تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
Web Desk
13 August 2026
پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناحؒ، تحریکِ پاکستان کے بانی رہنماؤں اور شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت آزادی کا خواب ایک خود مختار پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا۔ پیغام میں پاک فوج کی جانب سے مادرِ وطن کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آئین کی پاسداری کا اعادہ کیا گیا۔ مسلح افواج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں مضمر ہے، لہٰذا یومِ آزادی پر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیا جائے
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
9 October 2026
بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت
9 October 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز
9 October 2026
اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق
9 October 2026
نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر لندن پہنچیں گے
9 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب
9 October 2026
مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
9 October 2026