بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
Web Desk
13 August 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے لاری اڈا پولیس اسٹیشن میں تعینات دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل ایک پولیس مقابلے میں خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو ہلاک کیا تھا، جس کا بھائی ریحان بٹ بھی نامی گرامی شوٹر ہے اور پولیس کو مطلوب ہے۔ پولیس کے مطابق ریحان بٹ نے اپنے بھائی کی ہلاکت کی رنجش میں سب انسپکٹر عدیل اور ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل اسد کو نشانہ بنایا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام تر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ دونوں شہید اہلکاروں کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم ریحان بٹ کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
9 October 2026
بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت
9 October 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز
9 October 2026
سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
9 October 2026
اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق
9 October 2026
نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر لندن پہنچیں گے
9 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب
9 October 2026