مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
Web Desk
12 August 2026
ترک صدر رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی ہے کہ حال ہی میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تاریخی اور اہم سہ فریقی دفاعی معاہدے میں آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے۔ عالمی اخبار ‘الشرق الاوسط’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے حوالے سے ان کا ویژن صرف تین ممالک تک محدود نہیں ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو امید ہے کہ یہ دفاعی معاہدہ مزید وسعت اختیار کرے گا اور شاید ایک دن ایسے حالات اور فضا پیدا ہو جائے کہ خطے کے تمام اہم ممالک اس کے واحد دائرۂ کار میں یکجا ہو کر علاقائی امن و سلامتی کے لیے کام کریں۔ اس سے قبل ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان نے بھی سرکاری خبر رساں ادارے ‘انادولو’ کو دیے گئے بیان میں توقع ظاہر کی تھی کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی اس سہ فریقی بلاک میں شامل ہو جائے گا۔
ترک وزیرِ خارجہ کے مطابق مصر کی اس اتحاد میں شمولیت میں صرف چند تکنیکی امور رکاوٹ ہیں جنہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔ اگرچہ مصر نے فی الوقت اس معاہدے یا ترک وزیرِ خارجہ کے بیان پر کوئی رسمی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم حقان فیدان جلد ہی قاہرہ کا اہم دورہ کرنے والے ہیں جہاں ان خدشات اور تکنیکی امور پر مزید پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
12 August 2026