LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل سعودی عرب کی کولمبیا کی گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت سعودی وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کا رابطہ، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال اقوام متحدہ کا لیبیا میں جھڑپیں فوری روکنے اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ

چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار

Web Desk

12 August 2026

چین نے بھارت کے غیر قانونی طور پر قائم کردہ نام نہاد علاقے ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بھارتی اقدام کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو مذکورہ علاقے کے 27 مقامات کے نام نہاد ’’معیاری نام‘‘ جاری کیے جانے کے ردعمل میں واضح کیا کہ ژانگ نان خطہ چین کا تاریخی اور قانونی علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے جغرافیائی ناموں کو اپنے ناموں سے تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش مکمل طور پر غیر قانونی اور بے اثر ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے اس طرح کے یکطرفہ اقدامات سے اس حقیقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ ژانگ نان کا علاقہ چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔