پاکستان کی جانب سے انڈونیشن صدر ابوووسوبیانتو کو نشانِ پاکستان عطا
Web Desk
9 December 2025
ایوان صدرمیں انڈونیشیا کےصدر ابوووسوبیانتو کواعلیٰ ترین اعزاز’’نشان پاکستان‘‘دینےکی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا اہتمام ایوانِ صدر میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے ابوووسوبیانتو کو نشانِ پاکستان عطا کیا گیا، تقریب میں آصف علی زرداری کے علاوہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔قبل ازیں صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی اور تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق کیا جب کہ پاکستان اور انڈونیشیا کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔آصف علی زرداری نے سوماترا کے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورانڈونیشیا کے متاثرین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور انڈونیشیا کا مستقبل کی شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر اُستوار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، دورانِ گفتگو دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان، تجارت میں توازن اور تنوع پر زور بھی دیا۔دونوں رہنما نے دو طرفہ مشترکہ تجارتی کمیٹی کو کاروباری روابط بڑھانے کا مؤثر فورم قرار دیا گیا، پاکستان اور انڈونیشیا کا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔دفاعی تعاون مضبوط بنانے، تربیت اور مشترکہ پیداوار بڑھانے پر اتفاق ہوا جب کہ اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر پاکستان اور انڈونیشیا کے عزم کا اظہار کیا، خطے میں امن اور ترقی کی ضرورت پر آصف علی زرداری نے زور دیاصدر پاکستان نے ابوووسوبیانتوکو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، دونوں ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور عسکری قیادت نے توسیعی ملاقات میں شرکت کی جب کہ ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026