سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
Web Desk
29 July 2026
پاکستان کے لیے مالی محاذ پر بڑی اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں برادر ملک سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر سے زائد کے قرض کو مؤخر یعنی ‘رول اوور’ کر دیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا اور معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یہ خطیر رقم پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کی جانے والی ادائیگیوں کی سہولت کے لیے 3 ماہ کی مختصر مدت کے لیے فراہم کی تھی۔ مدت پوری ہونے پر سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا پاس رکھتے ہوئے اس قرضے کی واپسی کے وقت میں توسیع کر دی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس قرض کی رول اوور سہولت سے پاکستان کی غیر ملکی مالیاتی واجبات کی ادائیگی میں بڑی مدد ملے گی اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت میں بھی بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026