اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
Web Desk
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کی جانے والی لڑکی کو سی سی ڈی کی ٹیم نے ہری پور سے باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ مغویہ کو 14 جولائی کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا، جس کا ابتدائی مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اشتہاری مجرم زرغام نے لڑکی کے والد سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، جس پر مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی دفعات شامل کر کے کیس کی تحقیقات سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئیں۔
سی سی ڈی اٹک کے ڈی او یاسر مطلوب کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بدھ کی شام ہری پور میں مرکزی ملزم کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا، جہاں مبینہ مقابلے کے دوران ملزم زرغام مارا گیا۔ آپریشن کے دوران گرفتار دیگر ساتھیوں کی نشان دہی پر سی سی ڈی ٹیم نے دوسرے مکان سے مغویہ لڑکی کو بحفاظت برآمد کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق زرغام گینگ کے اٹک میں موجود نیٹ ورک کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ گینگ کے دیگر فرار کارندوں کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026