پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی
Web Desk
28 July 2026
لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف لاہور کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان میں زیرِ تعلیم 38 فلسطینی طلبہ و طالبات نے بی ڈی ایس (ڈینٹل سرجری) کی ڈگری مکمل کرنے پر اسناد حاصل کیے۔ ڈگریاں مکمل ہونے پر فلسطینی طلبہ و طالبات کی خوشی دیدنی تھی، جبکہ تقریب میں شرکا نے ان کے جذبے اور محنت کو خوب سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے حکومتِ پاکستان اور قاہرہ میں مقیم پاکستانی سفارت خانے کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی کاوشوں سے ان طلبہ کی تعلیم ممکن ہو سکی۔ اس موقع پر فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے اپنے جذباتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو اپنے بچوں کی طرح آغوش میں لیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نئے نوجوان ڈاکٹرز اب غزہ کے زخمی اور بیمار مظلوم عوام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
تقریب میں فارغ التحصیل فلسطینی طالبعلم احمد عطااللہ محمد جبر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان میں ملنے والی شفقت، محبت اور اپنائیت نے ان کے حوصلے ٹوٹنے نہیں دیے اور وہ ہمیشہ اس دیس کے احسان مند رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026