اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش
Web Desk
28 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی بار بار دراندازی اور فلسطینی نمازیوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات مقدس مقام کے تقدس کی سنگین پامالی، خطے میں کشیدگی کو فروغ دینے اور امن کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنانے کا باعث بن رہے ہیں۔
اس گفتگو کے دوران، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایمن الصفدی نے اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی مشاورت کی۔ اردنی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔ دوسری جانب، اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے جائز اور بنیادی حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے قیام پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ
31 July 2026
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026