چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب
Web Desk
8 December 2025
اسلام آباد: چیف آف دی آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے پیشِ نظر مشترکہ اور مربوط دفاعی حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کا قیام ملکی دفاعی ڈھانچے میں ایک تاریخی اور بنیادی تبدیلی ہے، جو مستقبل کے ملٹی ڈومین آپریشنز کے لیے تینوں سروسز کو ایک مربوط کمانڈ کے تحت لانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جدید طرزِ جنگ میں خطرات تیزی سے بدل رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ بری، فضائی اور بحری فورسز ایک متحد نظام کے تحت زیادہ موثر انداز میں کام کریں۔فیلڈ مارشل کے مطابق:“ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادی صلاحیتیں برقرار رکھے گی، جبکہ ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز تینوں افواج کی آپریشنل ہم آہنگی اور اشتراک کو مضبوط کرے گا۔ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔”خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ ضرور کرتا ہے مگر کسی خودفریبی کا شکار نہ رہا جائے۔انہوں نے خبردار کیا:“اگلی بار جواب پہلے سے زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔”فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ طالبان رجیم کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنۂ خوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل نے کہا:“سب جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے، اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔”
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی: وزیر خزانہ کا دعویٰ
16 September 2026
پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا
16 September 2026
گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل
16 September 2026
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
16 September 2026
غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق
16 September 2026
سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت
16 September 2026
امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی
16 September 2026
ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد
16 September 2026