عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت
Web Desk
28 July 2026
وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ ‘رہائی فورس’ کی تشکیل کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل علی بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جواب اور وکالت نامہ جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی ملیشیا کے قیام کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا کہ امن و امان سے متعلق عدالت کا سابقہ حکم نامہ محض آج کی تاریخ تک محدود نہیں تھا، اس لیے اس میں الگ سے توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کو اپنے جوابات جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026