LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ایران آبنائے ہرمز پر غیر ضروری مطالبات کر رہا ہے، امریکی حکام ایران میں رجیم تبدیلی کی کوششیں ناکام، رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں ناکام یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

Web Desk

28 July 2026

پاکستان نے برادر ملک سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان اشتعال انگیز اقدامات کو پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستان نے اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ اپنی کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اور دائمی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور پائیدار استحکام کے قیام کے لیے ہمیشہ متحرک رہا ہے اور تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتا رہا ہے، اور وہ آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنی تمام تر کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گا۔