بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع
Web Desk
27 July 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے “بانی پی ٹی آئی رہائی فورس” کے خلاف زیرِ سماعت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے آئینی عدالت میں 8 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ “رہائی فورس” نامی کوئی تنظیم کبھی قائم ہی نہیں ہوئی، بلکہ اصل اقدام “بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک” ہے جو مکمل طور پر پرامن، غیر مسلح اور رضاکارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں کسی قسم کا مسلح ڈھانچہ یا نجی ملیشیا موجود نہیں اور اسے آئین کے آرٹیکل 16، 17 اور 19 کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ نے درخواست کو سیاسی بنیادوں پر مبنی، قبل از وقت اور ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے استدعا کی کہ اسے ابتدائی مرحلے پر ہی خارج کیا جائے۔ واضح رہے کہ آئینی عدالت نے اس کیس کی اگلی سماعت 29 جولائی کو مقرر کر رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026