LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی

لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب

Web Desk

26 July 2026

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں اور جذبات کی ترجمان ہے۔ راولپنڈی میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی خواتین نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے نیت اور محنت کا جذبہ درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں ایک ہزار سے زائد ‘کلینک آن وہیلز’ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ دو سالوں میں 2 لاکھ افراد کو اپنے گھر دیے گئے ہیں۔

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مخالفین پنجاب کے سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے، رونے اور چیخنے کے بجائے اپنے اپنے صوبوں میں کام کر کے دکھائیں۔ انہوں نے چیلنج دیا کہ سیاسی مخالفین اپنے صوبوں میں ‘ستھرا پنجاب’ جیسا صفائی اور ترقی کا کوئی ایک منصوبہ بنا کر پیش کریں۔