LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی

محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح

Web Desk

26 July 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں قائم کیے گئے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے او پی ڈی، ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹرز کا معائنہ کیا اور طبی عملے کو دکھی انسانیت کی خدمت کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف فورس بلکہ تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کو پیشہ ورانہ امور، فیلڈ آپریشنز اور طبی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ محسن نقوی نے تمام کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔