LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق لاہور: گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں صنعتی شعبے میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد اضافہ ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر 100,000 ڈالر فیس کا معاملہ: امریکی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی

پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

25 July 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے 7 اگست 2026 کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں انہوں نے پٹرولیم لیوی کو “جگا ٹیکس” اور عوام پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے حقوق حاصل کیے جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے طلبہ، نوجوانوں، بائیک رائڈرز، ڈیلیوری بوائز، مزدوروں اور کسانوں سمیت پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ 7 اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔