اسلام آباد،غیر ملکی مہمان کی آمد پر ٹریفک کے لیے متبادل روٹس کا اعلان
Web Desk
7 December 2025
غیر ملکی مہمان کی آمد کے پیش نظر، اسلام آباد میں 8 دسمبر کو صبح 11 بجے سے 12 بجے تک اور 9 دسمبر کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ان شاہراہوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس دوران ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند رہیں گے۔ ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے سے آمد کریں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ سے سفر کریں۔
ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے شہری ITP ریڈیو 92.4 FM اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی
17 September 2026
پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا
17 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان
17 September 2026
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار، اسلام آباد منتقل
17 September 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی
17 September 2026
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور
17 September 2026
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
17 September 2026
عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 September 2026