LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی: وزیر خزانہ کا دعویٰ پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی، 3 ملین ڈالر کی 15 سو کلو حشیش برآمد

Web Desk

7 December 2025

حریہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران پاک بحریہ کے جہاز یامامہ نے انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار 500 کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی۔ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمندر میں کی جانے والی یہ کامیاب کارروائی پاک بحریہ کے منشیات کی اسمگلنگ سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ باقاعدگی سے مشنز انجام دیتی ہے تاکہ سمندری حدود میں قومی مفادات کا تحفظ، موثر نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید بتایا گیا کہ پاک بحریہ علاقائی اور عالمی سطح پر بحری سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے اور محفوظ و پُرامن سمندری ماحول کے قیام میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے