وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
Web Desk
24 July 2026
کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون 2026 کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر سرکاری حکام کو بیرون ملک سے موصول ہونے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات باضابطہ طور پر جاری کر دی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قوانین و ضوابط کے مطابق کابینہ ڈویژن میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کو مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے تحائف میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قلم، کف لنکس، اور ٹائی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ایرانی دستکاری، چینی اسکرول پینٹنگ اور چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل بھی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ملنے والے تحائف میں مصری مجسمے، مسجد نبوی ﷺ کا خوبصورت ماڈل اور کف لنکس شامل ہیں۔ جبکہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ڈائمنڈ کلیکشن کی ایک اعلیٰ معیار کی رِسٹ واچ موصول ہوئی۔
کابینہ ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام موصول شدہ تحائف کی مالیاتی تخمینہ کاری (ویلیوایشن) کا عمل جاری ہے، جس کی مکمل ہوتے ہی توشہ خانہ قواعد و ضوابط کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
24 July 2026
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
24 July 2026
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
24 July 2026
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ دوبارہ عالمی فورم پر اٹھا دیا، بھارتی اقدام اشتعال انگیز قرار
24 July 2026
ایران پر مسلسل 13ویں رات شدید فضائی حملے، اہداف مکمل کرلئے: سینٹکام
24 July 2026
یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
24 July 2026
ٹرمپ کو بغیر سوچے سمجھے جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: عباس عراقچی
24 July 2026
نیویارک فائرنگ کا شکار ڈرائیور پاکستانی تارکین وطن دانش سرور نکلا: خاندان کی کفالت کے لیے ہفتے کے ساتوں دن کام کر رہا تھا
24 July 2026