پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
Web Desk
23 July 2026
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پندرہ روزہ (Fortnightly) نظام کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے مجوزہ فیصلے کے خلاف سینیٹ میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے۔ اس نوٹس کے ذریعے وفاقی حکومت سے اس پالیسی کے نفاذ کی وجوہات اور ممکنہ اثرات پر تفصیلی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی تبدیلی سے عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ اور اضافے کا قوی خدشہ ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے یہ سوالات اٹھائے ہیں کہ مجوزہ نظام کو لاگو کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اس فیصلے کے کاروباری سرگرمیوں اور عام صارفین کی جیب پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے عوام کو تحفظ دینے کے لیے کیا انتظامی اور حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سینیٹ کے ایوان کو اس فیصلے سے جڑے تمام منفی اثرات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات سے فوری طور پر آگاہ کرے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026