آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیراعظم کی ٹیم کو شاباش
Web Desk
23 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کے سٹریٹیجک روڈ میپ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیراعظم نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں یہ تاریخی اضافہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثمر ہے اور اس شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سخت ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو گئی ہے، جس سے کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ سپیڈ میں غیر معمولی بہتری آئے گی۔ ملک میں سمارٹ فون صارفین کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 51 لاکھ گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ اور فائبر کنکشن مہیا کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز نے 1 ارب 16 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا شاندار حصہ ڈالا۔ گزشتہ برس 9 لاکھ 42 ہزار سے زائد تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے اور چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی اداروں میں مصنوعی ذہانت (AI) کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
اس کے علاوہ “کنیکٹ پاکستان وژن 2030” کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026