LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق لاہور: گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں صنعتی شعبے میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد اضافہ ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر 100,000 ڈالر فیس کا معاملہ: امریکی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی

دیو ہیکل بحری جہاز “ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

Web Desk

23 July 2026

دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز “ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ کر کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے ترجمان کے مطابق 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن کی زبردست گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی جہازوں کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اتنے عظیم الجثہ جہاز کی کامیاب آمد کراچی پورٹ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور جدید ترین آپریشنل صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ ادارے کے مطابق ایسے بڑے تجارتی جہازوں کی مسلسل آمد سے نہ صرف بندرگاہ کی مجموعی استعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مزید مضبوط ہو گا اور پاکستان کی بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کو بھی بڑا فروغ ملے گا۔