LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

جعلی شناختی دستاویزات کا اسکینڈل, نادرا اور پاسپورٹ افسران کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، 42 کیسز میں اہم انکشافات

Web Desk

23 July 2026

جعلی دستاویزات کی تیاری اور غیر قانونی شناختی کارڈز و پاسپورٹس کے اجراء کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے نادرا (NADRA) اور پاسپورٹ آفس کے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اس وقت 42 مختلف کیسز کی تفتیش کر رہی ہے، جن میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کے اہلکار، افسران اور ان کے سہولت کار (فرنٹ مین) بلاواسطہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ان کیسز میں سب سے اہم اور سنگین انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ نادرا افسران نے ملی بھگت سے متعدد افغان شہریوں کو پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری (Family Tree) میں غیر قانونی طور پر شامل کیا۔ اس کے علاوہ رشوت اور جعلسازی کے ذریعے جعلی شناختی دستاویزات اور پاسپورٹس کا اجراء بھی کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان کیسز میں ملوث تمام اہلکاروں اور ان کے فرنٹ مینز کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔