LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل مستونگ ہائی وے پر مسلح افراد کا حملہ، بلوچستان سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ گن مین سمیت شہید امریکی جارحیت بند ہونے تک خطے میں جوابی حملے جاری رہیں گے: ایرانی فوج عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی اسرائیلی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلہ، فلسطینی حکام کا شدید احتجاج ایران معاہدہ کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے، قیمت چکانا پڑے گی: مارکو روبیو آسیان ریجنل فورم: پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا 230 سے زائد ضمانتوں میں توسیع کا حکم، 29 اکتوبر تک پولیس کو   پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا جعلی شناختی دستاویزات کا اسکینڈل, نادرا اور پاسپورٹ افسران کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، 42 کیسز میں اہم انکشافات وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر خلع کے وقت نصف حق مہر کی واپسی کا معاملہ: سپریم کورٹ میں اہم قانونی و شرعی نقطے پر سماعت، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر انعام اللہ عدالتی معاون مقرر کاوا والی بال چیمپیئن شپ ,سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے نیپال کو ہرا دیا وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرۂ احمر میں حوثی حملوں کی مذمت سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر

Web Desk

23 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بہبودِ آبادی سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں آبادی میں توازن کو قومی ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے آئندہ دہائی کے لیے جامع روڈ میپ اور اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے اقدامات اور بہبودِ آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ آبادی کی درست منصوبہ بندی ہی پائیدار قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ ہے۔ وزیراعظم نے تمام صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے، مؤثر عوامی آگہی مہم چلانے اور نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔

کونسل کا اجلاس عنقریب طلب کیا جائے گا جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے تاکہ متفقہ قومی حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔ ملک میں آبادی کی بڑھتی رفتار کو لگام دینے کے لیے ‘نیشنل اسٹیبلائزیشن پلان 2026-2035’ تیار کیا جا رہا ہے۔  اس پلان کے تحت پاکستان میں آبادی کے اضافے (پاپولیشن گروتھ ریٹ) کی موجودہ شرح 2.55 فیصد کو کم کر کے 2035ء تک 1.25 فیصد پر لانے کا قومی ہدف طے کیا گیا ہے۔  نئے فریم ورک کے تحت صحت، تعلیم، نوجوانوں کی تربیت، لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت اور سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، وفاقی حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے مختلف اقدامات کو بہبودِ آبادی کی شرائط سے منسلک کرنے پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔