LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار اسحاق ڈار کی کرغز صدر سے ملاقات، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے نئے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرۂ احمر میں حوثی حملوں کی مذمت

Web Desk

23 July 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں بحیرۂ احمر (Red Sea) میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حوثیوں کے یہ جارحانہ اقدامات مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور عالمی و علاقائی بحری آمد و رفت کی آزادی اور امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

سعودی عرب کے ساتھ کامل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور اپنے برادر سعودی عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے باہمی و قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان نے بحیرۂ احمر اور آبنائے ہرمز سمیت اہم عالمی سمندری شاہراہوں پر قانونی بحری تجارت اور سپلائی چین کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔