LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار اسحاق ڈار کی کرغز صدر سے ملاقات، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے نئے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ

Web Desk

23 July 2026

وزارتِ خارجہ نے حوثیوں کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں پر حملوں اور دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا اور پاکستان اپنے دفاع کا کامل حق رکھتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دینے اور بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا بحری مفادات کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ سمجھا جائے گا۔ طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں، تجارتی راستوں اور ساحلی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔