پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول
Web Desk
23 July 2026
پاکستانی چاول کی عالمی مارکیٹ میں مانگ اور برآمدات میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے تحت چین کی جانب سے پاکستان کو 60 ہزار میٹرک ٹن چاول کے مزید نئے برآمدی آرڈرز موصول ہو گئے ہیں۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے مطابق چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے اور اس کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث پاکستانی تاجروں کے لیے چین میں مزید برآمدی اور تجارتی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے حکام نے مزید بتایا کہ زرعی شعبے میں باہمی تجارت کے فروغ کے تحت پاکستان سے چین کو جلد مکئی کی برآمد بھی شروع کر دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں چین کی طرف سے مکئی اور چینی کی برآمد کے مزید بڑے آرڈرز ملنے کی قوی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جس سے پاکستان کے زرعی مبادلے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
آسیان ریجنل فورم: پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار
23 July 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا 230 سے زائد ضمانتوں میں توسیع کا حکم، 29 اکتوبر تک پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا
23 July 2026
جعلی شناختی دستاویزات کا اسکینڈل, نادرا اور پاسپورٹ افسران کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، 42 کیسز میں اہم انکشافات
23 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر
23 July 2026
خلع کے وقت نصف حق مہر کی واپسی کا معاملہ: سپریم کورٹ میں اہم قانونی و شرعی نقطے پر سماعت، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر انعام اللہ عدالتی معاون مقرر
23 July 2026
کاوا والی بال چیمپیئن شپ ,سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے نیپال کو ہرا دیا
23 July 2026
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرۂ احمر میں حوثی حملوں کی مذمت
23 July 2026
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026