LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی

Web Desk

23 July 2026

وزارتِ خزانہ کی اہم دستاویزات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل کرتے ہوئے ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز (EPZs) کو اپنی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کی جا رہی ہے، جس کے بعد ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار صرف برآمد (Export) کرنا ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی کل پیداوار کا 20 فیصد حصہ مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی قانونی رعایت حاصل ہے۔ تاہم، حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی درخواست کو آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے مزید نئے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت بھی مانگی تھی، جسے آئی ایم ایف نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی باضابطہ تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو بھجوائی جا رہی ہے۔ تاہم، حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرے گی کہ 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت پر پابندی نہ عائد کی جائے۔

دوسری جانب دستاویزات میں شامل فارن کنسلٹنٹ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پراسسنگ زونز سے مقامی مارکیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔ کنسلٹنٹ نے سپیشل اکنامک زونز (SEZs) اور ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو حاصل ٹیکس مراعات واپس لینے کی مخالفت کی ہے۔