LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

Web Desk

23 July 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (NEOC) کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات رنگ لانے لگے ہیں اور ملک بھر سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں ملک بھر سے پولیو وائرس کے کل 127 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے، جن میں سے 117 نمونے منفی (Negative) قرار پائے جبکہ صرف 10 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال جنوری تا جون کے عرصے کے دوران مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہو کر 100 رہ گئی ہے، جس کے بعد پولیو کی مثبت شرح 48.1 فیصد سے گھٹ کر 13.1 فیصد پر آ گئی ہے۔

صوبائی سطح پر کی گئی جانچ کے مطابق پنجاب سے حاصل کیے گئے تمام 31 ماحولیاتی نمونے مکمل طور پر منفی آئے۔ سندھ سے 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے منفی قرار دیے گئے۔ خیبرپختونخواں کے 34 میں سے 30 نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔ جبکہ بلوچستان کے 23 میں سے 18 ماحولیاتی نمونے منفی ائے۔

نیشنل ای او سی کے حکام کے مطابق سال 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ماحولیاتی نگرانی، ویکسی نیشن کوریج اور دور دراز علاقوں تک رسائی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے پاک کیا جا سکے۔