صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Web Desk
23 July 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اپنے ایک اہم بیان میں صدر مملکت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور امدادی اقدامات کو فوری طور پر تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) اور تمام مقامی ادارے آپس میں مکمل اور مؤثر رابطہ بحال رکھیں۔
صدر زرداری نے بالخصوص گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور ندی نالوں میں پانی کی آمد و رفت کی مسلسل نگرانی کرنے کی تاکید کی، جبکہ نشیبی علاقوں کی مقامی آبادی کو ممکنہ طغیانی کے خطرے کے پیش نظر پیشگی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل، عملہ اور امدادی سامان بروقت پہنچایا جائے اور سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی حفاظت کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔
صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسمیاتی انتباہات (Met Alerts) پر لازمی عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو اور ایمرجنسی عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026