LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار اسحاق ڈار کی کرغز صدر سے ملاقات، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے نئے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

23 July 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فلپائن میں منعقدہ ‘آسیان ریجنل فورم’ کی سائیڈ لائنز پر عمان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ عمانی وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بعد ازاں، نائب وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، عوامی روابط اور کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں اور مذاکراتی کردار کی تعریف کی، جبکہ دونوں جانب سے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔