بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے: پاکستان
Web Desk
23 July 2026
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت خود سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی سفارت کار انصار شاہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اور اگست 2025 میں ثالثی عدالت بھی اس کے نافذ العمل ہونے کی تصدیق کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنانا اور غیر ملکی سرزمین پر ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا سرپرست ہے۔ پاکستانی مندوب نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026