مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ
Web Desk
23 July 2026
شدید مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر 3 لاکھ 36 ہزار اور چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 2 ہزار کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ اسی طرح دریائے چناب میں بھی مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 95 ہزار، خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 62 ہزار اور قادر آباد میں 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ نچلی سطح کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال کے نالہ بسنتر میں درمیانے درجے جبکہ گجرات کے نالہ بھمبر اور وزیر آباد کے نالہ پلکھو میں نچلے درجے کی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم
23 July 2026
پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ
23 July 2026
پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول
23 July 2026
ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی
23 July 2026
پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق
23 July 2026
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
23 July 2026
صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
23 July 2026