بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے: پاکستان
Web Desk
23 July 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے تمام بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت خود سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار انصار شاہ نے کہا کہ بھارت حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی قانونی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ اگست 2025 میں ثالثی عدالت بھی فیصلہ دے چکی ہے کہ یہ معاہدہ نافذ العمل ہے۔ مشترکہ آبی وسائل کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی قوانین اور علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔
پاکستانی سفارت کار نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیو دہلی کے حمایت یافتہ گروہ، جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، پاکستان میں ہزاروں شہریوں کی شہادت میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی امریکہ اور دیگر ملکوں میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے کھلے شواہد موجود ہیں۔
انصار شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو سلب کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ رہے گا، اور قابض طاقت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے اس کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے
متعلقہ عنوانات
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم
23 July 2026
پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ
23 July 2026
پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول
23 July 2026
ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی
23 July 2026
پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق
23 July 2026
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
23 July 2026
صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
23 July 2026