بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
Web Desk
23 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں کی صورتحال پر اٹھائے گئے سوالات کے بعد صوبائی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ ان کا جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک انتخابی جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں کی ابتر صورتحال اور ترقیاتی کاموں سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے جواب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر انہی شہروں کی ویڈیوز شیئر کیں جن پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے تنقید کی تھی۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں بالخصوص وہاڑی اور قصور سمیت دیگر اضلاع کی جدید سڑکوں، گلیوں اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو دکھایا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے ویڈیو ثبوت پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں یکساں ترقی اور صفائی کے اعلیٰ معیار پر کام جاری ہے اور حقائق بلاول بھٹو کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026