LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا: ایم کیو ایم

Web Desk

7 December 2025

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلےسمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا۔

شہرقائد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 2018میں کراچی سےہماری سیٹیں چھینی گئیں، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں سیاسی بحران موجود ہے، اِس شہر کی حقیقی نمائندگی ایوانوں میں موجود ہی نہیں تھی۔

چیئرمین ایم یو ایم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سےبالاترہیں، بیرون ملک چلنےوالے بیانات کوغورسےدیکھنا ہوگا،خدشات بڑھ رہےہیں کہ پاکستان کی سیاست میں غیرملکی مداخلت نہ ہو، کیا حالات ملک کے خلاف کسی قسم کے سازش کے عناصر پیدا تو نہیں کررہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی حریت اور بقا کیلئے کھڑی ہے ، سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں مگر جب مشکل پڑتی ہے تو سب اکٹھے کھڑے ہوتے ہیں، اس وقت عوام کو افواج پاکستان اور سیاسی قیادت کے ساتھ سب کو مل کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوجب ضرورت پڑی قومی سانحوں میں جماعتیں اُن کے ساتھ کھڑی تھیں، ایسی صورتِ حال اور کوششوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت نظر آتی ہے۔

مصطفیٰ کمال
رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فوج کسی ایک پارٹی نہیں ملک کی فوج ہے، حالیہ جنگ میں فوج نے8گنا بڑے دشمن کےعزائم کوخاک میں ملایایہ فوج ہی تھی جو آٹھ گنا زیادہ طاقت سےلڑی۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت داخلی اورخارجی طور پر لڑائی میں ہمارے ساتھ ملوث ہے، ایسے میں یہ فوج سیسہ پلائی دیوار کے مانند اُس کے سامنے کھڑی ہے، پاکستان کی اس خطے میں عزت بڑی ہے، اللہ نے اس فوج اور لیڈرز سے کام لیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےسربراہ، اُس کی پارٹی فوج کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اِس بیانیہ کےخلاف ہیں کہ فوج اورعوام میں کوئی فاصلہ ہے، ایسا بالکل نہیں یہ ہماری فوج ہے اِس پر ہمیں فخر ہے۔

فاروق ستار
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست فوج دشمنی اورمخالفت کےعلاوہ کچھ نہیں، ملک اور اداروں کے خلاف بیانیہ ذہنی مریض کا ہوسکتا ہے، کسی باشعور شخص کا نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افواج پاکستان اوراس کےسربراہ کی ہرزہ سرائی کررہا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست فوج اور ریاست دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا،’ اینف از ینف‘قوم کا صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے۔