LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر دھماکے سے تباہ، 2 واپس لوٹ گئے: پاسداران انقلاب گیانا، مسافروں سے بھری فیری سمندر میں ڈوب گئی، 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کردیا: کویت انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سیریک، اہواز اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایران پر مزید شدید فضائی حملے شروع کر دیے امریکا نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا امریکی ایوان نمائندگان میں قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور یورپ جارحیت کی پیروی کی بجائے سفارتکاری میں قائدانہ کردار ادا کرے، کاظم غریب آبادی یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کر لیں ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عراقچی پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی یکجہتی کیخلاف قرار دیدیا امریکا نے کوئی غلطی کی تو نتائج عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے، علی اکبر ولایتی دشمن ایرانی میزائلوں کی تیاری کے مراکز سے لاعلم ہے: بریگیڈیئر جنرل شکارچی

سیریک، اہواز اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، ایرانی میڈیا

Web Desk

23 July 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے ایران پر نئی فوجی کارروائیوں کے باضابطہ اعلان کے فوراً بعد ایران کے مختلف اہم اور ساحلی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ اور مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوبی اور مغربی شہروں سیرک اور بوشہر میں یکے بعد دیگرے شدید دھماکے ہوئے ہیں، جبکہ صوبہ خوزستان کے اہم شہر اہواز کے قریب بھی امریکی میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوری طور پر ایرانی حکام یا عسکری ترجمان کی جانب سے ان تاز ترین دھماکوں کی دقیق نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ ہنگامی صورتِ حال اس وقت پیش آئی جب اس سے کچھ ہی دیر قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کمانڈر ان چیف (امریکی صدر) کی واضح ہدایات پر امریکی افواج نے ایران کے عسکری اہداف کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد علاقائی اور بین الاقوامی سمندری راستوں سے گزرنے والے تجارتی و شہری بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود اور غیر مؤثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری یہ معرکہ اور بمباری کا سلسلہ اب مسلسل 12 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اب تک کے امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 3 بچوں سمیت کم از کم 53 عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی افواج کی جانب سے کی گئی جوابی عسکری کارروائیوں میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں