ہڑتال مؤخر:علی پرویز کا پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ کابینہ میں اٹھانے کا اعلان
Web Desk
22 July 2026
وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ نشست کی جائے گی اور اس معاملے کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ حکومتی یقین دہانی کے بعد پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنی مجوزہ ملک گیر ہڑتال فی الحال مؤخر کر دی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ڈیلرز کے جائز مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد پٹرولیم سپلائی چین کے نظام میں شفافیت لانا ہے، اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ڈیلرز کے مطالبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ملنے والی مثبت یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ڈیلرز نمائندوں کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اگلے دو ہفتوں کے اندر مارجن میں اضافے کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا، جس کی بنا پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال مؤخر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تجارتی جہازوں کے نقصان کا ازالہ ایران کے منجمداثاثوں سے کیا جائے گیا، نقصانات ایرانی رقم سے پورے کیے جائیں گے: ٹرمپ
24 July 2026
ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات
24 July 2026
امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے
24 July 2026
میری ٹائم آرگنائزیشن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے سنگین خطرہ قرار دیدیئے
24 July 2026
امریکی شہریوں کیلئے مشرق وسطیٰ سے متعلق سفری ہدایات جاری
24 July 2026
کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی سرکار طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
24 July 2026
کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن کیلئے براہِ راست خطرہ قرار دیدیئے
24 July 2026
بحری ناکہ بندی کا منصوبہ الٹا امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا: محمد باقر قالیباف
24 July 2026