کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
Web Desk
22 July 2026
آل واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے رویے، مبینہ بلاجواز ہراسانی اور بھاری چالان عائد کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹینکر مالکان کے اس فیصلے کے بعد شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آل واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اچکزئی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے باقاعدہ این او سی (NOC) جاری ہونے کے باوجود پولیس اور انتظامیہ ٹینکر ڈرائیورز کو بلاجواز تنگ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سے لے کر 15 ہزار روپے تک کے ناجائز چالان کاٹے جا رہے ہیں، جبکہ ٹینکر مالکان کو کسی قسم کی مراعات یا بجلی کے فی یونٹ پر کوئی سبسڈی بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
جمیل اچکزئی نے مزید کہا کہ واٹر ٹینکر مالکان نے کروڑوں روپے کے ذاتی سرمایہ سے اپنا کاروبار قائم کیا ہے، مگر محکمہ پی ایچ ای (PHE) کی جانب سے عائد کردہ سخت مانیٹرنگ سسٹم نے ان کا روزگار چلانا انتہائی دشوار کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جب تک انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی اور ہراسانی کا سلسلہ بند نہیں ہوتا، تب تک پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی اور ہڑتال جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026