LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

کسی جماعت کو کشمیر کی شناخت کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواجہ سعد رفیق

Web Desk

22 July 2026

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتشار اور دھرنوں کی سیاست سے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور کسی بھی جماعت کو آزاد کشمیر کی تاریخی شناخت کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں حافظ احمد رضا قادری اور راجہ صدیق کی کامیابی پر زور دیا اور کہا کہ یہ انتخاب نظریے اور پاکستان کے استحکام کا معرکہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انتخاب اس لحاظ سے مختلف ہے کیونکہ پہلی بار کشمیر اور پاکستان کے تاریخی رشتے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پاکستانی حکومت نے مسئلہ کشمیر کے دوٹوک قومی مؤقف سے انحراف نہیں کیا، جو کہ تقسیمِ برصغیر کی بنیاد پر قائم ہے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کو وہاں کی مقامی حکومت کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار میں کشمیر کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا اور خطے میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ ہے اور اسے اندر سے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی و قانونی تبدیلیاں چوکوں اور چوراہوں میں دھرنوں سے نہیں بلکہ اسمبلیوں میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی اور شناخت کا تحفظ کریں تاکہ آئندہ شفاف اور بدعنوانی سے پاک طرزِ حکومت قائم کی جا سکے۔