LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

Web Desk

22 July 2026

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم طویل عرصے بیماری کا مقابلہ کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ترجمان کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل شام 5 بجے منصورہ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

امیر العظیم 1958ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے (MBA) کی ڈگری حاصل کی۔ وہ طویل عرصے تک طالب علم رہنما اور سیاست میں متحرک رہے۔ اپنے دورِ طالب علمی میں وہ پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے اور انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔ جنرل ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں انہوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور لانگ مارچ کی قیادت کے دوران جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

عملی سیاست میں امیر العظیم نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر ایک طویل عرصہ خدمات انجام دیں۔ ان کی تنظیمی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے 2019ء میں سابق امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق اور 2024ء میں موجودہ امیر حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کی مشاورت سے انہیں پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔ ان کے انتقال پر پارٹی رہنماؤں اور سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔