LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو ملکی معیشت کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا

Web Desk

22 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی (S&P) گلوبل کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ “B-” سے بڑھا کر “B” کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں، مالیاتی نظم و ضبط، اور اصلاحاتی اقدامات پر عالمی اعتماد کا روشن ثبوت ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ معیشت کو استحکام دینے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے قدم درست سمت میں گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے مشکل لیکن ضروری معاشی فیصلوں کے مثبت نتائج اب عالمی سطح پر تسلیم کیے جا رہے ہیں، جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کو پائیدار اور مضبوط اقتصادی بنیادیں فراہم کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کا یہ سفر پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گ