LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

آزاد کشمیر کا مستقبل الیکشن سے جڑا، عوام دو تہائی اکثریت دلوائیں تو آئینی ترمیم لائیں گے: بلاول

Web Desk

22 July 2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا موجودہ الیکشن تاریخ کا اہم ترین انتخاب ہے کیونکہ اس سے خطے کا مستقبل وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام پیپلز پارٹی کو دو تہائی اکثریت دیں تو وہ آئینی ترمیم لائیں گے، آزاد کشمیر کی این ایف سی (NFC) میں نمائندگی یقینی بنائیں گے اور OIC میں بھی کشمیریوں کی مؤثر آواز بنیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کا فیصلہ سندھ یا پنجاب نہیں بلکہ کشمیری عوام خود کریں گے۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں جاری بحران اور انٹرنیٹ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان حقائق سامنے لانے کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے، تاہم ابھی تک اس کا جواب نہیں ملا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کے متنازع بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ معافی مانگیں یا استعفیٰ دیں، بصورت دیگر اسے مسلم لیگ (ن) کی پالیسی سمجھا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا کر اپنے روشن مستقبل کی ضمانت دیں۔