حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
Web Desk
22 July 2026
پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف جاری دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی یا سمندری مفادات پر حملہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان نے تمام فریقین پر بین الاقوامی قوانین کے احترام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری پر زور دیا ہے، جبکہ حوثیوں کی اس ناکہ بندی کی دھمکی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکی جواب کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان
23 July 2026
ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام
23 July 2026
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ
23 July 2026
ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس
23 July 2026
ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم
23 July 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور
23 July 2026
ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل
23 July 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
23 July 2026