بہتر فضائی معیار ابتدا، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے: مریم نواز
Web Desk
7 December 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فی صد بہتر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی، گزشتہ سال 2024 میں 453 ایئر کوالٹی انڈیکس تھا، رواں سال ماہ نومبر میں اے کیو آئی 261 رہا، جبکہ گزشتہ سال 2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کئے گئے، قانون سازی، قوانین پر موثر عمل درآمد، جدید مشینری، ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا۔مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے جامع وژن پر عمل درآمد کا آغاز کیا، جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے کے اقدامات نے بھی فضائی معیار بہتر بنانے میں حصہ ڈالا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے، تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں، فضائی معیار کی بہتری ابتدا ہے، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جدید فارکاسٹنگ سسٹم موجود ہے، بذریعہ ٹیکنالوجی، مانیٹرنگ اور سرویلنس استعمال کی جا رہی ہے، بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی انواٸرمینٹل کنٹرول سسٹمز کی کیوآرکوڈڈ نگرانی جاری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپرسیڈرز نے بہترین کام کیا، پانچ ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں تھے
متعلقہ عنوانات
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی
17 September 2026
پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا
17 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان
17 September 2026
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار، اسلام آباد منتقل
17 September 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی
17 September 2026
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور
17 September 2026
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
17 September 2026
عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 September 2026