LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی

Web Desk

21 July 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی سے 31 جولائی 2026 تک انتظامی کارروائیاں مکمل کی جائیں گی، جس کے بعد یکم اگست سے 25 اگست کے دوران نئی یونین کونسلوں کی ابتدائی فہرست تیار ہوگی۔ شہری 27 اگست سے 16 ستمبر تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے اور تمام سماعتوں کے بعد 13 اکتوبر 2026 کو حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں، وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کو مزید فعال بنانے کے لیے یونین کونسلوں کی کل تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کر دی ہے، اور نئی حلقہ بندیوں کا تمام تر عمل اسی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو دارالحکومت میں طویل عرصے سے التوا کا شکار بلدیاتی انتخابات کی راہ میں ایک کلیدی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔