گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے
Web Desk
21 July 2026
ملک میں رواں برس گندم کی صورتِ حال پیچیدہ شکل اختیار کر گئی ہے اور اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے گندم فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ پنجاب نے 10 لاکھ ٹن، سندھ نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن جبکہ خیبر پختونخوا نے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن گندم کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، وفاقی ذخائر (پاسکو) کے محدود ہونے کے باعث اب گندم کی بیرونی ممالک سے درآمد کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب سے بین الصوبائی نقل و حرکت کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جسے پنجاب نے اپنی داخلی ضروریات کا جواز بنا کر مسترد کر دیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اس سال تقریباً 2 کروڑ 98 لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار کے باوجود طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے دستیابی کا شدید چیلنج درپیش ہے، جس کے باعث حکومت کو درآمدی آپشن پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑ رہا ہے
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری
17 November 2026
ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
17 November 2026
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026