خیبرپختونخوا میں بارشیں، چھتیں، دیواریں گرنے سے 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی
Web Desk
21 July 2026
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں اور فلش فلڈ نے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے اب تک 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے (PDMA) کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 14 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 13 مکانات کو جزوی جبکہ 1 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ یہ حادثات پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم جیسے اضلاع میں پیش آئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امدادی سامان و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، اگرچہ اس وقت صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم تیز بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان
20 August 2026
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
20 August 2026
باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 August 2026