LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو افسوسناک قرار دیدیا

Web Desk

6 December 2025

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور 70 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں بھی ہم سے لے لی گئیں لیکن ہم نے برداشت کیا اور ہمیشہ جمہوریت و قانون کی بالادستی کی بات کی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی، استعمال کیے گئے الفاظ نامناسب تھے۔ کچھ عناصر ٹکراؤ کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ڈیل کے لیے نہیں بلکہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہونے چاہئیں۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ملک کو بارہا جبر کی طرف دھکیلا گیا، آئین پر حملے اور عدلیہ کو دبانے کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا ضروری ہے، 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا مگر نشستیں چھینی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جبر سے ترقی ممکن نہیں، مکالمہ ہی راستہ ہے۔ ملک میں آئینی حرمت بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں، انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینا قابلِ مذمت ہے۔ خیبر پختونخوا کے بارے میں دیے گئے بیانات پر عوام میں غم و غصہ ہے، ایسے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی فوری رہائی ہونی چاہیے، ہم ڈیل نہیں، میرٹ اور انصاف چاہتے ہیں۔ ملک کو انارکی کی طرف لے جایا جارہا ہے، جبکہ قومی ڈائیلاگ کی فوری ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی پر پابندیاں یا بیانات انہیں کمزور نہیں کرسکتے، عوام کے دلوں میں بسنے والی قیادت نوٹیفکیشن سے ختم نہیں ہوتی۔