لنڈی کوتل اور جمرود میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد
Web Desk
20 July 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیلوں لنڈی کوتل اور جمرود میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے شدید سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والی 3 گاڑیوں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کے مطابق 50 سے زائد اہلکاروں اور غوطہ خور ٹیموں نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا، جس کے دوران لنڈی کوتل سے 2 نوجوانوں اور جمرود کے علاقوں سے ایک بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں نکال کر قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ پاک افغان شاہراہ پر سیلابی پانی میں پھنسنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور علی مسجد کیمپ، لنڈی کوتل، سلطان خیل، جمرود اور تختہ بیگ کے راستوں کو کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو شدید بارشوں کے دوران ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
21 August 2026
بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل
21 August 2026
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب
21 August 2026
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
21 August 2026
دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران
21 August 2026
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ
21 August 2026